بالائی سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ چند روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر اور اس ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسیمات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 43، نوکنڈی، بھکر، نور پورتھل اور سکھر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آباد 35 مری 23 ، لاہور 37 ، مظفرآباد 37، کراچی 31 ، گلگت35، پشاور 38، فیصل آباد 38، کوئٹہ 35، ملتان 40 ، اسکردو 34 اور حیدرآباد میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔