حیدرآباد (جیوڈیسک) میں تیز ہواں کے ساتھ بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہے گا۔ سندھ، مکران، قلات اور کشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ حیدرآباد میں کئی دن سے گرمی اور حبس کا راج تھا تاہم شام کو تیز ہواں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
ایک طرف جہاں بارش سے موسم اچھا ہو گیا وہیں دوسری طرف ناقص سیوریج سسٹم کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔