کوئٹہ (جیوڈیسک) ملک بھر میں محرم الحرام پر مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے، علماء اور ذاکرین نے کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
کوئٹہ میں امام بارگاہ ناصرالعزاء سے ماتمی جلوس برآمد ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کلاں پر ختم ہوا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ساتویں محرم کا جلوس امام بارگاہ حضرت علی سے برآمد ہوا، عزاداران کی بڑی تعداد نے سینہ کوبی کی۔
ملتان یں 7 ویں محرم کا علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حید یہ سے برآمد ہو کر روایتی راستوں کی جانب گامزن ہے۔ جلوس اپنے روایتی راستوں گردیزی مارکیٹ، گول باغ سے ہوتا ہوا رات 10 بجے واپس امام بارگاہ حیدریہ میں اختتام پذیر ہو گا۔
جھنگ میں تاریخی و قدیمی جلوس ذوالجناح امام بارگاہ مہاجرین سے برآمد ہوا۔بھکر میں حضرت غازی عباس علمدار کی یاد میں جلوس اور مجالس کا انعقاد کیا گیا، 7 محرم الحرام کا مرکزی جلوس تھلہ گلن شاہ سے برآمد کیا گیا۔