ملک وقوم کی آبرو کیلئے امداد کا کشکول توڑنا ہوگا۔ امیر پٹی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) امریکہ کی جانب پاکستان کو دی جانے والی 50 کروڑ ڈالر کی امداد کو شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کرنے کی مذمت کرتے ہوئے تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘صدر سلیمان راجپوت ‘ جنرل سیکریٹری راجہ محمد انور ویڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ اقبال چاند ‘ میڈم انیتا اور تبسم ناز و دیگر اسے پاکستان کی امداد روکنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوںو حکمرانوں بد اعمالیوں اور نظام کی خرابی کے باعث آج ہم یہودونصاریٰ کے سامنے کشکول تھامے کھڑے ہیں اور وہ بھیک کے سکوں کیلئے ہم پر جبر اور من مانی شرائط مسلط کررہے ہیں۔

مگر کوئی بھی سیاستدان و حکمران پاکستان اور قوم کی عزت و آبرو کیلئے اس کشکول کو توڑنے اور پاکستان میں مقامی خود مختاری کے نفاذ کے ذریعے پاکستان کو حقیقی معنوں میں عوامی جمہوریہ اور ترقی یافتہ‘ خوشحال اور خود مختار مملکت بنانے کیلئے تیار نہیں حالانکہ تنظیم محب وطن روشن پاکستان ڈویژنل کونسلوں کو خود مختار بناکر عوام کو با اختیار اور پاکستان کو مستحکم و خوشحال بنانے کی ضمانت فراہم کرنے والے انتظامی نظام کو فارمولہ پیش کرچکی ہے مگر پاکستان کو امریکہ و سامراج کے ہاتھوں غلام بنانے والے حکمران و سیاستدان پاکستانی قوم کو آزادی دلانے اور ملک کو خود مختار بنانے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

اسلئے ملک و قوم دشمن سیاستدانوں اور حکمرانوں سے نجات ہی ملک و قوم کے حق میں بہتر ہے اسلئے اب عوام کو اختیار واقتدار میں شراکت کے حصول اور مقامی خود مختاری کے نفاذ کیلئے ملک و قوم دشمنوں کو مسترد کرکے ان لوگوں کو اقتدار میں لانا ہوگا جو تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے مقامی خود مختاری کے فارمولے پر عملدرآمد کی ضمانت فراہم کریں۔

Younus Sayani Speach

Younus Sayani Speach