سعودی عرب (جیوڈیسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے 88 ویں قومی دن کے موقع پر سعودی شہریوں کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک و قوم کے لیے مزید امن و استحکام اور ترقی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے مزید کہا کہ “اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کی خدمت کی سعادت سے نوازا”۔
خادم حرمین کا کہنا تھا کہ “ہم اپنے قومی دن کے موقع پر ملک و قوم کی بھلائی اور روشن مستقبل کے حوالے سے مزید کامیابیوں کی امید رکھتے ہیں”۔
سعودی عرب کے 88 ویں قومی دن کے موقع پر اتوار کے روز مملکت کے تمام شہروں اور علاقوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔