ملک قو م کی نجات مقامی خودمختاری کے نفاذ میں ہی ہے، امیر پٹی

Pakistan Flag

Pakistan Flag

کراچی (اسٹاف رپورٹ) پاکستان آج جن دگرگوں حالات ، پیچیدہ مسائل، بحرانوں اور ابتر صورتحال سے دوچار ہے ان سب کی وجہ پاکستان کا وہ جمہوری نظام ہے جو اختیارات کو چند محدود افراد اور خاندانوں تک مرتکز کرکے استحصالی طبقے کو اس بات کا اختیار دیتا ہے کہ وہ پوری قوم کے مستقبل کواپنے مفادات کے تابع بناکرقومی فیصلے کریں۔

اس نظا م کے باعث محدود و مخصوص استحصالی طبقات اپنے مفادات کیلئے مسلسل قوم کا استحصال کرنے کے علاوہ ملکی جڑیں بھی کمزور کررہے ہیں اسلئے اب وقت آن پہنچا ہے کہ اس جمہوری نظام کو ملک وقوم کے مفادات کے سانچے میں ڈھالتے ہوئے عوام کوشریک اقتدار و بااختیار بنایا جائے اور منتخب نمائندگان کے احتساب کا اختیار بھی عوام کو دیا جائے۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی نے میڈیا نمائندگان کے سامنے روشن پاکستان پارٹی کا منشور ”مقامی خودمختاری ” پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس منشور پر عملدرآمد کے ذریعے عوام الناس کو با اختیار بناکر نہ صرف وطن عزیز سے ظلم ‘ استحصال ‘ کرپشن’ لاقانونیت ‘ دہشت گردیکا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

بلکہ مقامی خود مختاری کا نفاذ تعصب و لسانیت کے خاتمے ‘ عوامی مسائل کے حل’ ترقی وخوشحالی اور وطن عزیز کے تمام طبقات و علاقوں کی یکساں ترقی و خوشحالی کا باعث بنے گا اور ہمارے منشور کے مطالعہ کے بعد کوئی اس بات سے انکار نہیں کرسکتا کہ اس فارمولے پر عملدرآمداور مقامی خود مختاری کا نفاذ ہی پاکستان کے استحکام و ترقی ‘ عوام کی خوشحالی اور نجات کا ذریعہ ہے۔