ملک وقوم کو بچانے کیلئے آرمی چیف اپنا کردار ادا کریں امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں بڑھتی ہوئی بد امنی دہشتگردی ٹارگیٹ کلنگ بھتہ خوری اور پولیس گردی نے عوام الناس کو بد ترین خوف و دہشت سے دوچار کردیا ہے اور آج ہر شہری جان و مال کے ساتھ مستقبل کے خوف کا بھی شکار ہے جبکہ سیاستدانوں کی نااہلی منافقت اور مفاد پرستی اور استحصالی نظام کے۔

باعث بلوچستان کے عوام میں پیدا ہونے والے احساس محرومی نے عسکریت پسندی کو فروغ دینا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے وانا وزیرستان اور سوات کے ساتھ بلوچستان بھی قومی دھارے سے باہر نکلتا محسوس ہورہا ہے جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ سے علیحدہ صوبے کیلئے اٹھنے والی آوازیں ‘ گلگت بلتستان کی آزاد صوبے کی حیثیت اور آزاد کشمیر کیلئے علیحدہ اسمبلی کی موجودگی قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔

ان حالات میں آرمی چیف کا کراچی و کوئٹہ جانے اور قومی مفاہمت کے حصول کیلئے عسکری و سیاسی قیادت سے رابطے و ملاقات کا فیصلہ مثبت و خوش آئند قدام ہے۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی وائس چیئرمین محمد اسلم خان یونس سایانی صدر محمد سلیمان راجپوت جنرل سیکریٹری محمد انوار ایڈوکیٹ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر و دیگر رہنما ¶ںآرمی چیف کی دورہ ¿ کراچی و کوئٹہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ عساکر کا قومی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کردار ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔

امیر پٹی نے مزید کہا کہ آرمی چیف کو محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے پیش کردہ مقامی خود مختاری کے فارمولے کا مطالعہ کرکے ملک میں اس کے نفاذ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ اسی فارمولے کی مدد سے ہی نہ صرف تمام قومی بحرانوں کو حل کیا جاسکتا ہے بلکہ پاکستان کومسائل سے پاک دنیا کی ایسی مضبوط ترین و مستحکم اورمکمل طور پر پر امن و خوشحال مملکت بنایاجاسکتا ہے جہا ہر فرد ملک سے مخلص و محب وطن ثابت ہوگا اور دنیا کی کوئی سامراجی و طاغوتی قوت پاکستان کا کبھی کچھ نہیں بگاڑ سکے گی۔