ملک و ملت کے خلاف شازشوں کے سدباب کیلئے مذہبی جماعتوں کا اتحاد ناگذیر ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ملک وملت کے خلاف سازشوں کے سدباب کیلئے مذہبی جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہے، مدارس علماء کرام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ملکی سرحدات کے محافظ اور اسلام کے ترجمان ہیں، دہشت گردی کیخلاف افواج پاکستا ن کے ساتھ کھڑے ہیں ،سیکٹری داخلہ کی جانب سے غیر ملکی طلبہ کے ویزوں کی ایکسٹینشن پر پابندی کے باعث ہزاروں غیر ملکی طلبہ اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ وزیر داخلہ کہتے ہیںاہل مدارس کو اعتماد میں لیے بغیر کاروائی نہیں کریںگے تو بتائیں مذاکرات سے قبل ہی کوائف طلبی،نت نئے فارمز کے ذریعے مدارس اور طلبہ کو کس کے حکم پر ہراساں کیا جارہاہے اور کس قانون کے تحت سیکرٹری داخلہ کی جانب سے غیرملکی مدارس کے طلباء کے ایکسٹینشن پرزبانی طورپرپابندی لگائی گئی اور اس پابندی کے باعث مدارس میں زیر تعلیم ہزاروں غیر ملکی طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ رہا ہے۔

،انہوںنے کہاکہ این جی اوز کے نام پر ملک میں دہشت گردی کو فروغ دیا جارہاہے مگر پروپیگنڈے مدارس کے خلاف ہی کیوں کیے جارہے ہیں کسی این جی اوز کو آڈٹ کے نام پر ہراساں نہیں کیاجارہاہے اور مدارس کو نشانہ بنایا جارہاہے ،انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے علماء اہل مدارس اور مذہبی طبقے افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عالم دین کا ڈپٹی چیرمین سنینٹ بننا علماء پر دہشت گردی کے لیبل ہٹانے کیلئے کافی ہے، ملک میں کرپشن عروج پر اور لاقانونیت کی انتہاہے جسے سالہاسال حکومتیں قابو پانے سے قاصر ہیں، انہیں اقتدار میں آنے کیلئے انسویسٹمنٹ کرنی پڑتی ہے ہے اور اقتدارمیں آنے کے بعد سود سمیت وصول کرنے کی فکرمیں عوام الناس کے مسائل اورلیے گئے حلف سے روگردانی کرتے ہیں، انہوںنے کہاکہ علماء معاشی اور معاشری اقدار کو سنبھالنے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں آج کا عالم اگر عصری علوم اورلینگویجز پر مہارت حاصل کرلے تو یہ پاکستان کے کرپشن پر قابو پانے کا بہت بڑا ہتھیار ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ علماء کے اندر دین داری کے ساتھ ساتھ جذبہ حب الوطنی بھی کوٹ کوٹ کر بھر ا ہوا ہیاور معاشی اور معاشرتی اقدار کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوںنے کہاکہ وہ وقت دور نہیں کہ دینی وعصری علوم کے حامل افراد اس ملک کی باگ دوڑھ سنبھالیںگے اور اس ملک کو دہشت گردی ، کرپشن، غربت ، بے روزگاری، اور لاقانونیت کی دلدل سے نکالیں گے۔