لاہور (امتیاز علی شاکرسے) ملک میں یکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی کیونکہ ملکی امن کوخراب کرنے کیلئے مختلف غیرملکی ایجنسیاں سرگرم ہیں اور مختلف مکاتبِ فکر کوباہم لڑانے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں اور فضاخراب کرنے کیلئے قتل وغارت کابازار گرم کیاجارہاہے۔
ان خیالات کا اظہارمعروف قانون دان ،سابق سٹینڈنگ کونسل فارپاکستان،فلسفہ ضمانت”جرح دودھاری تلوار،اسلام میں نواہی کی حکمت اور آرڈرزاینڈریمنڈی”کتابوں کے مصنف عبدالستار جنید نے گزشتہ روزباگڑی لاء ایسوسی ایٹس میں چیرمین پاورگروپ آف لائرز محمدرضاایڈووکیٹ کے ساتھ گفتگوکے دوران کیا۔انہوں نے کہاان حالات میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ مذہبی جماعتوں کوبھی اپنامحب وطنی پرمبنی کرداراداکرناہوگا۔
ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی سوچ کوبدلناہوگااوررواداری کاثبوت دیتے ہوئے دوسروں کوبرداشت کرنے کی اہلیت پیدا کرنا ہو گی، انہوں مزید کہ اکہ حکومت کوبھی اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں پرکڑی نظررکھناہوگی ۔ تشدد پسند تنظیموں کاقلع قمع کرناہوگا،پاکستان فوج کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عبدالستاجنید نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بڑی جرات کا مطاہرہ کرتے ہوئے ضرب عضب کوکامیابی کے قریب پہنچادیاہے۔
عوام کوبھی افواج پاکستان کابھرپور ساتھ دینا چاہیے کیونکہ افواج پاکستان ان کی جانوں کی حفاظت کرنے کیلئے دہشتگردوں سے نبرد آزماہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام آئندہ وفاقی وصوبائی بجٹ سے بہتر توقعات کی اُمید کررہے ہیں ،حکومت کوعوامی مسائل کوحل کرناچاہیے اور عوام دوست بجٹ بناناچاہیے اور عوام دوست بجٹ بنانا چاہیے