اسلام آ باد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہرجگہ یونیورسٹیاں کھل گئیں بعض منظور شدہ بھی نہیں۔ سپریم کورٹ نے لا کالجوں کے بارے میں پاکستان بارکونسل کو تفصیلات فراہم نہ کرنے پر 10 سرکاری یونیورسٹیوں کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
ملک میں قانون کی تعلیم کے گرتے ہوئے معیار اورلا کالجوں میں بے ہنگم اضافے کے خلاف بار کونسل کی درخواست پر سپریم کورٹ نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے زیر انتظام اور منسلک لا کالجوں کے تعلیمی معیار اور ان کالجوں میں دستیاب سہولتوں کے بارے میں پاکستان بارکو نسل کو تفصیلات فراہم کریں۔