ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک بار پھرتین ہزار دوسو میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔ پیداوار تیرہ ہزار آٹھ سو میگاواٹ رہ گئی۔ ملک بھرمیں بجلی کی طلب سترہ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی۔شارٹ فال تین ہزار دوسو میگاواٹ ہوگیا۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، حسرت موہانی کالونی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں احتجاج کیا۔
فیصل آباد سینکڑوں پاور لومز مزدوروں نے فیض آباد گرڈ اسٹیشن کا گھیرا کیا۔ انتظامیہ نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی۔ بنوں میں بھی علاقہ مکینوں نیغیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ڈنڈا بردار جلوس نکالا اور گرڈ اسٹیشن کا گھیرا کیا۔