پاکستان (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے لئے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیاں لازوال ہیں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے یوم دفاع کے موقع پر وطن عزیز کے دفاع کے لئے مسلح افواج کی قربانیوں کو زبدست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کا دن پاکستان کی تاریخ کے لئے انتہائی اہم دن ہے جب مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے وطن عزیز کے لئے قربانیاں دے کر پاکستان کی سرحدوں کا دفاع کیا۔
اور وطن کی سالمیت اور بقا و سلامتی کو برقرار رکھا۔ مسلح افواج آج بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیش بہا جانی قربانیاں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محب وطن عوام عہد کریں کہ وہ 6 ستمبر کی طرھ ملک کو بچانے کے لئے آئندہ بھی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہوں گے۔