مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ملک میں پارلیمنٹ ‘جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی تحریک انصاف کا مشن ہے اس سے ہی ملک میں کر پشن کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا ‘تحریک انصاف کے خلاف سازشیں کر نیوالوں کو پہلے بھی مایوسی ہوئی ہے اور آئندہ بھی مایوسی کا سامنا ہی کر نا پڑیگا۔ ہم جمہوریت ‘آئین وقانون سے ہٹ کر کسی اقدام کا سوچ بھی نہیں سکتے، ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین آئی ایس ٹی سردار منیب احمد ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کر پشن تحر یک انصاف، کسی اور جماعت یا فر د کا نہیں پاکستان کے20کروڑ عوام کا مسئلہ ہے اورتحر یک انصاف ملک میں کر پشن کے خاتمے کیلئے عمران خان کی قیادت میں جو جنگ لڑ رہی ہے اس میں عوامی طاقت کیساتھ انشاء اللہ ضرورکا میاب ہوں گے اور ملک میں کر پشن کر نیوالے تمام لوگ ضرور انصاف کے کٹہرے میں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کا ہر مطالبہ اور ہر بات آئین وقانون اور جمہو ریت کے مطابق ہے اور ہم کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتے جو لوگ تحر یک انصاف کو بدنام کر نے کی سازشیں کر رہے ہیں انکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا اور تحر یک انصاف عوام کے دلوں پر راج کرتی رہیں گی۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126