لاہور (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی حصوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مکران، قلات، کوئٹہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے اور اتوار کے روز اسلا٘م آباد پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کل ملک کے جنوبی علاقوں سمیت سندھ اور بلوچستان میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ دوسری طرف پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ تھمنے کے بعد زندگی بتدریج معمول پر آ رہی ہے تاہم اکثر سڑکیں بند ہونے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، کئی مقامات پر پارہ اب بھی نقطہ انجماد سے نیچے ہے۔