ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا

Weather

Weather

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا ، لاہور، اسلام آباد ، گوجرانوالہ اور مالاکنڈ کے بعض علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے جبکہ سندھ میں میر پور خاص ، تھر اور نگر پارکر سمیت اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں زیادہ تر موسم گرم رہے گا۔ درجہ حرارت میں بدستور اضافہ اور حبس کی کیفیت بھی موجود رہے گی۔ ملتان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت چالیس سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس سے چھتیس گھنٹے کے دوران گرمی کی شدت برقرار رہے گی تاہم لاہور ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ اور مالاکنڈ کے بعض علاقوں میں بوندا باندی اور سندھ میں حیدرآباد۔

میر پور خاص ، تھر اور نگر پارکر سمیت اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں بوندا باندی ہو سکتی ہے جبکہ بالائی سندھ کے علاقوں سکھر ، لاڑکانہ اور دادو میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔