لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چودھری سرور نے لاہور میں انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے اوپر اٹھنے والے اعتراضات کی وجہ سے پارٹی قائد عمران خان کو رضاکارانہ طور پر انتخاب نہ لڑنے کی پیش کش کی۔
جس پر عمران خان نے کہا کہ وہ پارٹی چیئرمین کی حیثیت سے انہیں انتخاب لڑنے کی اجازت دیتے ہیں۔
ان پر کوئی پابندی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ انتخاب لڑیں گے، کارکن بے بنیاد پروپیگنڈے سے مایوس نہ ہوں۔