ملک میں امن قائم کرنے اور فلاح و بہبود کیلئے پیپلز پارٹی آپریشن کی حمایت کرتی ہے، پیپلز پارٹی لاہور
Posted on September 15, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لاہور: پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت بھٹو خاندان کی قربانیوں اور آصف علی زرداری کی مدبرانہ قیادت کا ثمر ہے۔
انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے جس انداز میں اپنے اقتدارِ صدارت میں مفاہمت کی پالیسی کو فروغ دیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ ملک میں امن قائم کرنے اور فلاح و بہبود کیلئے پیپلز پارٹی آپریشن کی حمایت کرتی ہے۔
پاکستان کو دہشتگرد اور بیرونی قوتیں کمزور کرنا چاہتی ہیں لیکن وہ اپنے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے، انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے مفاد کی خاطر اکٹھے ہو کر ان مسائل کو حل کرنا چاہیے۔