لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کاوشوں اور مشترکہ بصیرت سے فیصلے کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو امن کا گہوراہ بنانے کے لیے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کریں گے۔
اتفاق اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی تائید سے دہشت گردوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا جائے گا۔