میرے دیس میں
Posted on June 7, 2016 By Mohammad Waseem آپکی شاعری, شاعری
امن ہو آشتی ہو میرے دیس میں
پیار کی نغمگی ہو میرے دیس میں
درد کے ٹھہرے ساگر کی پلکوں تلے
موجزن زندگی ہو میرے دیس میں
ظلمتوں کا نشاں تک نہ باقی رہے
چار سو روشنی ہو میرے دیس میں
وحشت و خوف کے دور سائے رہیں
رسمِ آوارگی ہو میرے دیس میں
جِینا مرنا ہو اک دوسرے کے لئے
ایسی دیوانگی ہو میرے دیس میں
نسلِ انسان پائے سکونِ قلب
ایسی نغمہ گری ہو میرے دیس میں
خوشبوئوں سے معطر رہے یہ فضا
فصلِ گُل دائمی ہو میرے دیس میں
Peaceful Pakistan
تحریر : ساحل منیر