لاہور: شہید علامہ عارف حسین الحسینی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے داعی اور امریکہ و اسرائیلی مفادات کے لئے ایک خوف کی علامت تھی انہوں نے کبھی بھی ظالم قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا ہمیشہ باطل قوتوں کیخلاف میدان عمل اپنا وظیفہ شرعی سرانجام دیتے رہے وقت کے ظالم و جابر حکمرانوں اور عالمی استکبار وں کو بے نقاب کرنے میں اُن کا کلیدی کردار تھا آج بھی پیروان شہید عارف پاک سر زمین پر وحدت ،اخوت اور اتحاد امت کا پرچم تھامے مادر وطن کی سر بلندی کے لئے باطل قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ضلعی سیکرٹری جنرلز سے صوبائی سیکرٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے محبوب قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے پاکستان کے عوام اب جاگ اُٹھی ہے۔
ملک پر قابض غیر آئینی حکمران چند دنوں کے مہمان ہیں علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی کے خواہاں عوام شرپسند کہہ کر لوگوں کو گمراہ کرنے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اگست کا مہینہ اس ملک پر برسوں سے مسلط خاندانی حکمرانی کے خاتمے کا مہینہ ثابت ہو گا علامہ راجہ ناصر نے یوم انہدام جنت البقیع پر اپنے خطاب میں کہا کہ عالم اسلام اگر جنت البقیع کے سانحے مسلم امہ میں بے نقاب کرتے تو آج انہی قوتوں کے پالے داعش دہشت گردوں کو یہ ہمت نہ ہوتی کہ وہ انبیاء کرام اور اصحاب رسولﷺخدا کے مزارات کی توہین کرتے آج مسلمانوں کے تمام تر مشکلات کا ذمہ دار آل سعود ہیں جو اپنی اقتدار کی حوس میں امریکی و اسرائیلی گماشتوں کے غلام بنے بیٹھے ہیں آج غزہ میں کربلا بپا ہے معصوم بچے ،بوڑھے،نوجوان اور خواتین صہیونی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن ان عرب حکمرانوں نے صہیونیت کی خوشنودی کیلئے خاموشی اختیار کر کے ثابت کردیا کہ اُن کا اصل آقا امریکہ و اسرائیل ہے۔