ََََََََٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا کہ ملک میں اشرافیہ اور عوام کے درمیان خلیج تیزی سے بڑھ رہی ہے اس کے نتائج بہت خطرناک نکل سکتے ہیں اور اس سے ظالمانہ نظام کے خلاف بغاوت جنم لے سکتی ہے بیوروکریسی کا کام قوم کی خدمت ہوتا ہے لیکن وہ عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے جماعت اسلامی کے کارکنان اس ظلم کے نظام کے خاتمے کیلئے میدان عمل میں نکلیں اگرعوام نے ساتھ دیا تو آئندہ قومی الیکشن میں کرپٹ اشرافیہ پرمسنداقتدارکے دروازے بند کردیں گے۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے قرطبہ سٹی میں منعقدہ دورروزہ ضلعی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانافاروق احمد،امیرضلع شمس الرحمن سواتی،نائب امراء ضلع محمدوقاص خان وظفرالحسن جوئیہ سمیت دیگراسکالرزاور ٹرینرزنے بھی خطاب کیا ۔میاں مقصوداحمد نے کہاکہ جماعت اسلامی او رامیرجماعت سینیٹرسراج الحق عوام کیلئے امیدبن چکے ہیںکارکن ہرگلی محلے کوکوہ صفا ء بنادیں اور محمدعربی ۖکی اتباع میں مظلوم انسانیت کی خدمت کی مہم کا آغازکردیں۔انھوں نے کہاکہ انبیاء کرام او رصحابہ کرام نے بے سروسامانی کے عالم میں اللہ کے دین کیلئے قربانیا ں دیں ۔میاں مقصود احمد نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ارکان وکارکنان الیکشن کی تیاریوں کوتیزترکردیں ہریونین کونسل میں 10لیڈرتیارکریں ان میں سے ہرلیڈر50ممبران اورووٹربنائے اس طرح ہریونین کونسل میں مضبوط تنظیم قائم کریں تاکہ 2018ء کا انتخاب حقیقی انقلاب ثابت ہواورپسے ہوئے محروم طبقات کوان کا حق مل سکے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038