اقتدار پرستی ملک و قوم کی تباہی کا باعث بن رہی ہے۔ راجونی اتحاد

Corruption

Corruption

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ اور خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی اور نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاونڈیشن کے آرگنائزر وچیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ اقتدار کیلئے سیاستدانوں کے باہم گٹھ جوڑ اور روایتی سیاست سے عوام بیزار ہو چکے ہیں کیونکہ اقتدار کی سیاست قومی بحرانوں اور عوامی مسائل ومصائب کا باعث بن رہی ہے۔

جبکہ دہشتگردی و کرپشن کی طرح انسانی اسمگلنگ کی وبا بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے اسلئے ضروری ہے کہ دہشتگردی ‘ کرپشن اور انسانی اسمگلنگ کیخلاف سیاسی قیادتیں متحدہوں اور پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کیساتھ پارلیمنٹ سے باہر عوامی طاقتوں کی مشاورت و اتحاد سے ایسی قومی پالیسی تشکیل دی جائے جو ملک و قوم کو بحرانوں و مسائل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ک رسکے۔