ملک پر قومی معاملات اور عوامی مسائل سے لاتعلق ٹولہ مسلط ہے۔ ایم این اے رانا مبشر اقبال

 Rana Mubashir Iqbal

Rana Mubashir Iqbal

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے رانا مبشر اقبال نے گذشتہ روز اسیر رہائی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی میاں نواز شریف کے ارکان کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں بیٹھے افراد اور کاروباری شراکت داروں نے راتوں رات اپنی تجوریاں بھر لی ہیں۔ دوسری طرف ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے ملک کے بیرونی قرضہ جات میں کھربوں روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک پر قومی معاملات اور عوامی مسائل سے لاتعلق ٹولہ مسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو خبروں کے ذریعے روپے کی قدر میں کمی کا پتہ چلتا ہے۔ عارضی اقتدار و اختیار کے گھمنڈ میں مبتلا گروہ ہوش کے ناخن لے۔ انہوں نے کہا کہ غریب کی دال روٹی نان کی قوت خرید بھی نہیں رہی۔ غریب کش اقدامات عوام الناس کو غیض و غضب کی دعوت ہیں۔

بھوک و افلاس بے روزگاری کے مارے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکالیف میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک تہائی رمضان گزر گیا،یوٹیلٹی سٹورز خالی پڑے ہیں عوام پوچھتے ہیں کہ سبسڈی کس کے اکاونٹ میں جائے گی۔ معیشت حکومت کی گرفت سے نکل کر آئی ایم ایف کے کنٹرول میں چلی گئی ہے۔وزیر اعظم اور کابینہ کے فیصلے کے باوجود ڈالر کا 148پر پہنچنا اس بات کی علامت ہے کہ اب ہماری کرنسی کے ساتھ وہی ہوگا جو آئی ایم ایف چاہے گا۔وزیر اعظم اور ورزا اب گھروں میں بیٹھ کر اخبار سے دیکھا کریں گے کہ آج ڈالر کا ریٹ کیا ہے۔ڈالر کی تاریخی اڑان نے پاکستانیوں کے اوسان خطاکردئیے ہیں۔حکومت کے عوام دشمن فیصلوں نے عام آدمی کے لئے جینا مشکل کر دیا ہے۔

شعبہ نشرواشاعت۔ آآآآآآ
سجادعلی شاکر:این اے 129لاہور
03226390480