کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر میں فی کلو ایل پی جی 20 روپے سستی ہوگئی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 159 ڈالر فی ٹن کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی ایل پی جی سستی کر دی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد 11 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 1416 روپے سے کم ہوکر 1180 روپے اور 45 کلوگرام والا ایل پی جی کا کمرشل سلنڈر 900 روپے سستا ہوکر 4 ہزار 540 روپے کا ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ملک میں پہلی بار موسم سرما میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔