ملک بھر میں 100 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھل گئے

School

School

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی وبا کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد آج سے ملک بھر میں ہفتے بھر کے لیے اسکول کھل گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق اسکولوں میں آج سے 50 فیصد حاضری کی شرط بھی ختم کر دی گئی جس کے بعد اسکول آج سے پوری حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سےقبل کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ ایک دن چھوڑ کر بچوں کی کلاسز لی جارہی تھیں ۔

این سی او سی کے فیصلے کے بعد اسلام آبادسمیت آج ملک بھر میں اسکولوں کو 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولا گیا ہے۔