ملک میں پٹرول کے بحران کا کوئی امکان نہیں ،پی ایس او

PSO

PSO

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں پٹرول کے بحران کا کوئی امکان نہیں پی ایس او کے پاس وافر مقدار میں تیل مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے۔

بائیکو بھی تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو 11 گنا بڑھارہی ہے ۔پی ایس او ترجمان کے مطابق کمپنی کی جانب سے فروری میں ڈھائی لاکھ ٹن پٹرول درآمد کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ دو روز میں دو جہازوں کے لیے مجموعی طور پر 1 لاکھ ٹن پٹرول درآمد کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب بائیکو بھی تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو 13 ہزار 500 ٹن سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ ٹن تک پہنچارہی ہے ،بائیکو حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ملک میں تین جگہ پر اسٹوریج فیسیلٹی بنانے کا منصوبہ ہے جس میں سے محمود کوٹ میں اسٹوریج فیسیلٹی تیار ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ ماچکو اور شکار پور میں ذخیرہ بنانے کے لیے زمین خرید لی گئی ہے ۔بائیکواسٹوریج کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے 45 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔