اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان وزارت پٹرولیم نے کہا ہے کہ ملک میں نہ پیٹرول کی قلت ہے نہ ڈیزل کی، پیٹرول کے 12 جبکہ ڈیزل کے 20 روز کے ذخائر موجود ہیں۔ترجمان وزارت پٹرولیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ پٹرول ڈیزل اور فرنس آئل کے فروری تک کے انتظامات مکمل ہیں ان پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین بھی مکمل طور پر برقرار ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈھائی لاکھ ٹن پیٹرول اور ڈھائی لاکھ ٹن ڈیزل ٹن درآمدی ڈیزل بھی فروری میں ہی پہنچ رہا ہے۔ ترجمان کا کہناتھا کہ فرنس آئل کے بھی دس روز کے ذخائر ہیں۔