ملک میں پٹرولیم کے وافر ذخائر موجود ہیں : پی ایس او

Petrol

Petrol

کراچی (جیوڈیسک) پی ایس او کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر مقدار میں ذخائر موجود ہیں۔

عوام افواہوں پر کان نہ دھریں کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے حوالے سے تمام افواہیں اب دم توڑ چکی ہے۔

پاکستان سٹیٹ آئل کے مطابق اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر مقدار میں ذخائر موجود ہیں جس میں صرف پٹرول کے 1 لاکھ 35 ہزار میٹرک ٹن اور ڈیزل 2 لاکھ 50 ہزار ٹن ہے ، دوسری جانب پورٹ پر کارگو جہاز 58 ہزار میٹرک ٹن پٹرول اور 55 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل لے کر پہنچ چکا ہے۔

پاکستان سٹیٹ آئل کے اعلامیہ کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں کمی اور قلت کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے بے چینی اب ختم ہوگئی ہے۔