آئیل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم بم گرانے کی ایک بار پھر تیاری کر لی، اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے پچاسی پیسے فی لیٹر بڑھا دی جا ئے گی، جبکہ ڈیزل مزید دو روپے مہنگاہو جائے گا، لائٹ ڈیزل بھی مہنگائی سے نہ بچ سکے گا اور اس کی قیمت ڈھائی روپے بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔
رہ گیا مٹی کا تیل تو جب سب کے بھائو بڑھیں گے تو یہ کیوں پیچھے رہے۔ مٹی کا تیل بھی دو روپے پچاسی پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا جائے گا، غریبوں کے ساتھ ساتھ امیر بھی تیل کی مہنگائی سے نہیں بچیں گے، قیمتی گاڑیوں کا قیمتی ایندھن یعنی ہائی آکٹین بھی تین روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا جائے گا۔