ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 33 فیصد کمی
Posted on October 3, 2018 By Majid Khan اسلام آباد, کاروبار
Petroleum Products
اسلام آباد (جیوڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت 33 فیصد کم ہو کر 4 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔
رواں مالی سال جولائی تا ستمبر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 33 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
انڈسٹری اعداد و شمار کے مطابق فرنس آئل کی کھپت میں سب سے زیادہ 67 فیصد کمی ہوئی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق ڈیزل کی کھپت 19 فیصد جب کہ 10 سال کے عرصے سے مسلسل زائد فروخت ہونے والے پیٹرول کی فروخت میں 2 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
جولائی تا ستمبر 33 فیصد کمی کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 47 لاکھ 51 ہزار ٹن ریکارڈ ہوئی۔
معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کے مطابق ڈیزل کی فروخت میں 19 فیصد کی بڑی کمی ملکی معیشت میں سست روی کے آغاز کا اشارہ ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com