لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کا کسی صورت متحمل نہیں ہو سکتا، پاکستان کو مسائل سے نکالنا تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بلوچستان کے رہنما سابق سینیٹر نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی نے ملاقات کی، اس دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھرنے دینے والے ملک کو مشکلات میں دھکیلنے کی بجائے اس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنا تمام سیاسی جماعتوں اور انکے قائدین کی ذمہ داری ہے۔