ملک میں لٹیروں اور ڈاکوں کا راج ہے جسکی وجہ سے پاکستانی عوام لوڈ شیڈنگ ،بے روز گاری اور مہنگائی جیسے بحران سے دوچار ہے،روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ ملک میں لٹیروں اور ڈاکوں کا راج ہے جسکی وجہ سے پاکستانی عوام لوڈ شیڈنگ ،بے روز گاری اور مہنگائی جیسے بحران سے دوچار ہے اور جب تک ان ان سے لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس نہیں لے لی جاتی اس وقت تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا جبکہ ان سب لٹیروں کا احتساب کرنے کے لیے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 3سال کے لیے حکومت دے دی جائے کیونکہ وہی اب ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال سکتے اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نسل نو اورعوام کی خوشحالی کے دشمن وہ سیاست دان ہیں جنہوں نے شریف اور محب وطن پاکستانیوں سے ووٹ لیے اور عوامی ایوانوں میں پہنچے لیکن وہ عوام کے حقوق کی داد رسی کے بجائے ذاتی مفادات کی سیاست میں ڈوب کر رہ گئے۔

انہوں نے کہا نئی نسل کو بے روز گاری کے سمند رمیں پھینک کر مستقبل تباہ کرنے والے یہ ابن الوقت سیاستدان آج بھی سوئی گیس میٹروں کی سیاست کرکے آنے والے کل میں اقتدار کے حسین خواب سجائے ہوئے ہیں انہوں نے کہا ان نیب زدہ مداری سیاست دانوں کو پاکستانی عوام اب انہیں اپنی طاقت سے نا صرف ان کی شناخت مٹائیں گے بلکہ ان کی موروثی سیاست کا بھی خاتمہ کے بعد جنازہ نکال دیں گے۔

روحیل اکبر
مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات
تحریک تحفظ پاکستان
03466444144