ملک بھر میں 200 سے زائد مقامات پر القدس ریلیاں نکالی جائیں گی

Lahore

Lahore

لاہور: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیم کے صدر علی مہدی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان بھر میں یوم القدس کے حوالے جاری تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس او کے مرکزی ترجمان اصغر مہدی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستان بھر میں 200 سے زائد مقامات پر القدس ریلیوں کا اہتمام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی تیسری بڑی ریلی القدس یعنی حمایت فلسطین ریلی کے انعقاد کروانے کا اعزاز آئی ایس او پاکستان کو حاصل ہے اور انشا اللہ یہ اعزاز پاکستان کو حاصل رہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر کی اہم ریلیوں سے آئی ایس او کے مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔لاہور میں جامعہ مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ تا پنجاب اسمبلی ہال تک ریلی نکالی جائے گی، جس میں بچوں عورتوں سمیت ہزاروں افراد مستضعفین جہان کیلئے صدائے احتجاج بلند کریں گے۔ کراچی میں پاکسان کی سب سے بڑی ریلی سے مرکزی صدر آئی ایس او علی مہدی خطاب کریں گے جبکہ نائب صدر سرفراز علی لاہور، ، جنرل سیکرٹری انصر مہدی راولپنڈی میں، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پشاورمیں جبکہ محمد رضا ملتان ،نثار کاظمی فیصل آباد میں خطاب کریں گے۔ اصغر مہدی نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان دنیا میں جہاں بھی مستضفین ہیں کی حامی اور ظالمین کی خلاف برسرپیکار رہی ہے۔