ملک کے میدانی اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

Cold

Cold

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے میدانی اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، گذشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 06 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

بالائی علاقےان دنوں سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں ، گلگت بلتستان کے ضلع غذر، استور اور دیامر میں سردی کے باعث جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں اضافے سے شہری مشکل میں ہیں ، پنجاب میں ملتان اور گردونواح میں صبح سویرے دھند سے لوگوں کے معمولات زندگی متاثر ہیں۔

سندھ کے بیشتر شہروں میں بھی سردی بڑھتی جارہی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔