مصطفی آباد/للیانی: دفتوہ میں پولیس چوکی کیلئے جگہ دینے کا مقصد حلقہ کے عوام کا تحفظ ہے، یونین کونسل دفتوہ اور اہل دفتوہ کیلئے جو کچھ کر سکا کروں گا، دفتوہ میرا گھر ہے اس کے تحفظ اور فلاح بہبود کیلئے ہمیشہ کردار ادا کرتا رہوں گا۔
ان خیالات کا اظہار دفتوہ میں پولیس چوکی ” ملک محمد نصر اللہ خاں (مرحوم) کیلئے دو کنال اراضی دینے والے مسلم لیگ ن قصور کے ضلعی نائب صدر و امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل دفتوہ ملک محمد خرم نصراللہ خاںنے صحافیوں کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو کنال اراضی کے ساتھ ساتھ 45دن مین عمارت بھی تعمیر کرکے دیں گے پولیس چوکی ” ملک محمد نصر اللہ خاں (مرحوم) دفتوہ”ضلع قصور کی ایک مثالی پولیس چوکی ہو گی۔پولیس چوکی ” ملک محمد نصر اللہ خاں (مرحوم) دفتوہ”کے قیام سے علاقہ میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئے گی۔ دفتوہ میں پولیس چوکی کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھا۔ ہم ڈی پی او قصور جواد قمر اور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کے انتہائی مشکور ہیں جن کے خصوصی تعاون سے پولیس چوکی کا قیام عمل میں آیا۔
چوکی کا نام ایس پی امجد قریشی صاحب نے میرے والد ” ملک محمد نصراللہ خاں (مرحوم)” کے نام پر رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے اقتدار کا ہونا ضروری نہیں۔ ہم نے آج سے پہلے بھی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گےْ۔
ایک سوار کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا دور اقتدار ایک مثال دور حکومت ہے، میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ مسلم لیگ ن ملک کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کیلئے جامعہ حکمت عملی تیار کر کے عمل پیرا ہے۔