ملک بھر میں پولیو کے مزید چار کیس سامنے آ گئے، مجموعی تعداد 295 ہو گئی

Polio

Polio

پشاور (جیوڈیسک) ملک بھر میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 295 تک جا پہنچی ہے۔

سامنے آنے والے کیسز میں سے ایک کیس قلعہ عبداللہ بلوچستان، 2 کیسز پشاور اور 1 خیبر ایجنسی سے ریکارڈ کئے گئے ہیں جہاں بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

سامنے آنے والے نئے کیسز کے بعد پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 295 ہو گئی ہے۔