Mumtaz Baig Speaking Presented Polio Awareness Rotary Boxes
رحیم یار خان : روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ نے کرائسٹ چرچ سکول یوحنا آباد میں پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میںخطاب کرتے ہوئے کہا کی وطن عزیز میں پولیو وائرس کم ہوا ہے، ختم نہیں ہوا ۔ پولیو کیسز میں 84 فیصد کمی سکیورٹی فورسز ، اساتذہ، مذہبی و سیاسی رہنمائوں ،والدین ،سماجی اداروںاور محکمہ صحت کی مربوط کوششوں سے ممکن ہوئی ہے۔ پنجاب کا پولیو فری سٹیٹس کا ختم ہوجانا تشویش کی بات ضرور ہے لیکن تمام ادارے سنجیدگی سے مربوط کوششیںجاری رکھیں ، سول سوسائٹی پولیو بارے شعوراجاگر کرنے اور والدین ہر انسداد پولیو مہم میں اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کودو قطرے پلانے کو یقینی بنائیں تو اسی سال ملک سے پولیو وائرس ختم کیا جا سکتاہے۔
مہمان خصوصی سابق سیکرٹری بار رئیس نیاز احمدچاچڑ نے کہا بچے ہمارا مستقبل ہیں ،اچھی تعلیم کیساتھ اچھی صحت بھی والدین کی ذمہ داری ہے۔ انہوں پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہا اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ پولیو ورکرزکے اعزازیہ میں مناسب اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ انسدادپولیو مہم ختم ہونے کے فوری بعدبلا تاخیر ادا کرداجائے توان ورکر کی کارکردگی میںمزید بہتر ہو سکتی ہے۔اس موقع پر بچوں میں پولیو سٹوری بکس، کیپس، بیجز،رسٹ بینڈ ،سٹکرزو دیگر تحائف اور سکول ایگزیکٹو ڈائریکٹر انیل انور کو روٹری پولیو سپیکنگ بکس پیش کی گئیں۔اس موقع پرسکول کے بچوں کے علاوہ انور شاہد، افضل خان، لالہ ناصر محمود، ٹیچرسارہ انور،زاہدہ انعام ودیگر بھی موجود تھیں۔
Mumtaz Baig Speaking Presented Polio Awareness Rotary Boxes