پاکستان پیپلز پارٹی، سنی اتحاد کونسل، جماعت اسلامی، تحریک انصاف، جمعیت علمائے اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کردی ہے۔ اے این پی کے حاجی عدیل کہتے ہیں کہ کراچی میں پارٹی کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز آپریشن ہونا چاہیئے۔ اور آپریشن کے لیے جے آئی ٹی رپورٹس سے مدد لی جانی چاہیئے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر کا کہنا تھاکہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کرتے ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پارلیمنٹ کے باہر ذرائع سے گفتگو میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتے ہیں لیکن سندھ حکومت سیاسی کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ ساٹ حاجی عدیل کا کہناتھا کہ پولیس یا رینجرز کی طرف سے کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ہم اس کی مدد کریں گے خواہ اس کا تعلق ہماری پارٹی سے ہو یا نہ ہو۔