ملک میں سیاسی ہلچل: ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 650 پوائنٹس کی کمی

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں جاری سیاسی ہلچل، سٹاک مارکیٹ پر اثرانداز ہونے لگی، ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 650 پوائنٹس سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری، کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کے آغاز سے ہی منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 40 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا، پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 654 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 582 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی سطح پر آنے والی خبروں کا ملک کی معیشت، خاص طور پر سٹاک مارکیٹ پر منفی اثر پڑ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ مقامی اور بیرونی سرمایا کار شیئر کی خریداری سے زیادہ اس کی فروخت میں دلچسپی لے رہے ہیں۔