ملک بھر میں بجلی کا جن بے قابو ، شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا

Load Shading

Load Shading

ملک بھر میں بجلی کا جن ہے بے قابو شہروں میں دس اور دیہاتوں میں بارہ سے اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کیباعث کراچی سمیت کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی۔ مختلف شہروں میں عوام ،پانی کی قلت اور لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا۔

لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت سے عوام کو دوہری اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی پندرہ گھنٹے کے تعطل کے بعد بحال ہوگئی ہے۔ تاہم اس تعطل سے کراچی کو چھیالیس کروڑ گیلن پانی کی فراہمی معطل رہی۔

کراچی سیوریج اینڈ واٹر بورڈ کے ذرائع کئے مطابق پانی کی قلت دور ہونے میں دو سے تین روز لگیں گے۔ فیصل آباد کیعلاقے کھڑیانوالہ میں لوڈشیڈنگ کیخلاف دیہاتیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر شیخوپورہ روڈ بلاک کردی۔ اس کے علاوہ جڑانوالہ میں بھی تھانہ بلوچنی کی حدود میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ چترال کے کئی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔