لاہور (جیوڈیسک) ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار850 میگاواٹ ہے، شہروں میں 6 سے 8 گھنٹے اور دیہات میں10 سے 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
این ٹی ڈی سی ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 650 میگاواٹ ہے اور طلب 11 ہزار 500 میگاواٹ ہے، ہائیڈل کے ذریعے بجلی کی پیداوار 2 ہزار 690 میگاواٹ ہے، تھرمل سے ایک ہزار150 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے جبکہ آئی پی پیز کا بجلی کی پیداوار میں حصہ 5 ہزار 810 میگاواٹ ہے۔