ملک میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگا واٹ تک جا پہنچا

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں بجلی کی طلب 19 ہزار میگاواٹ جبکہ شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ پر برقرار ہے ۔ شہروں میں چھ اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب 19 ہزار جبکہ پیداوار 15 ہزار میگاواٹ ہے ۔ شارٹ فال چار ہزار میگا واٹ ہے تاہم گرمی میں اضافے کے ساتھ شارٹ فال بھی بڑھ سکتا ہے ۔ شہروں میں چھ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ گھنٹے تک ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں بجلی چوری ہو رہی ہے یا جہاں پر لائن لاسز کا تناسب زیادہ ہے وہاں پر لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ کی جا رہی ہے۔