لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے صدراتی الیکشن کے متعلق دیگر اپوزیشن جماعتوں کے موقف کو تسلیم کرنے سے عملی طور پر ملک میں مشترکہ اپوزیشن وجود میں آ چکی ہے۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ہ۔
اب تحریک انساف اصولی طور پر ہمارے ساتھ ہی ہیں۔ صدارتی اور عام انتخابات میں دھاندلیوں، الیکشن کمیشن اور عدلیہ کے کردار کے خلاف اگر تحریک انصاف کوئی تحریک چلاتی ہے تو پیپلز پارٹی اس کا ایجنڈا دیکھ کر ساتھ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔لیکن اب تک جو پیشرفت ہوئی ہے وہ تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے مل کر چلنے کے لئے خوش آئند ہے۔