ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے ہماری سنجیدہ اور مخلصانہ کاوشیں بارآور ثابت ہوں گی، سعید احمد بھٹی

PML N

PML N

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے ہماری سنجیدہ اورمخلصانہ کاوشیں بارآور ثابت ہوں گی۔ اس ضمن میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہے۔ پاکستان مسائل کی دلدل سے ضرور نکلے گا اورہم اپنی منزل حاصل کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن myoلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کے وسائل ان پر صرف کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

انہوںنے کہا کہ خدا تعالیٰ محنت اورجدوجہد کاصلہ ضرور دیتا ہے۔ چنیوٹ رجوعہ میں معدنی ذخائر اورونڈ کوریڈورز کی دریافت اسی محنت اورنیک نیتی کا ثمر ہیں ۔قومیں جستجو، آرزو، محنت اور جدوجہد سے ہی آگے بڑھتی ہیں۔ پاکستان بھی اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھے گی اور عوام کے مسائل ہر سطح پرحل کئے جائیں گے