ملک کو مشکلات سے نکالنے کی سعی کی جائے، مفتی اعظم پاکستان کی اپیل

Mohammad Rafi Usmani

Mohammad Rafi Usmani

کراچی (جیوڈیسک) مفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی اور دیگر جید علماء نے اپیل کی ہے کہ مخالفت برائے مخالفت کی سیاست سے بالا تر ہو کر ملک کو مشکلات سے نکالنے کی سعی کی جائے۔

مفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی ، مولانا سلیم اللہ خان، مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مولانا محمد عبیداللہ، مولاناعبدالمجید شیخ، حافظ فضل الرحیم اشرفی اور دیگر جید علماء نے لاہور سے جاری مشترکہ بیان میں کہا ہے۔

کہ ملک کی موجودہ صورت حال قوم کے لئے کربناک اور پریشان کن ہے۔ ملک حالتِ جنگ میں ہے اور جنگ ملک کے اندر لڑی جا رہی ہے اس لئےاتفاق و اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

ان علماء نے سیاست دانوں اور غیرسیاسی عناصر سے اپیل کی ہے کہ ملک و قوم کو موجودہ بحران سے نکال کر اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔