اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں تجارت کے فروغ کیلئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیا پاکستان بن رہا ہے اور تبدیلی بھی آنا شروع ہو گئی ہے۔ ملک آگے کی سمت بڑھ رہا ہے جبکہ اچھے اچھے کام ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم نے ماضی کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ آج ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ موٹرویز کا جال بچھ رہا ہے۔ ریلوے بھی ٹھیک ہو رہی ہے ہرطرف ترقی نظر آ رہی ہے اللہ تعالیٰ نظر بد سے بچائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں کوئی قدغن نہیں لگانا چاہتے۔
انہوں نے کہا بعض ٹی وی والے ایسا ماحول نہ پیدا کریں کہ سب کچھ بُرا لگے۔ وزیراعظم نواز شریف نے تقریب کے دوران برآمد کنندگان کے لئے ایک سو اسی روپے کے پیکیج کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے یہ عہد بھی کیا کہ ملک سے، ناخواندگی، پسماندگی اور جہالت کا خاتمہ ہر صورت کریں گے۔