بدین (عمران عباس) ڈش ٹی وی کی فروخت اور سی لائن کے ری چارج بند نہ کرنے اور کیبل کے کاروبار کو انڈسٹری کا درجہ نا دینے کی صورت میں ملک بھر میں احتجاج کرنے اور کیبلز کو بند کرنے کا اعلان۔۔ انڈس کیبل آپریٹرز ایسوسیئشن کی جانب سے ڈش ٹی وی کی سرعام فروخت اورریچارج کیخلاف اعلانیہ احتجاج کے سلسلے میں بدین پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،کیبل آپریٹر کا کہنا تھا کہ پیمراکی جانب سے جو اعلان کیاگیاتھا اس اعلان کے بعدملک بھرکے کیبل آپریٹرز نے مکمل طورپرجوبھی غیرقانونی موادچل رہاتھااس کواپنے کیبل نیٹ ورک سے بندکردیاہے مگرپیمراچیئرمین کی جانب سے جوبھی وعد ے کیبل آپریٹرز کے ساتھ کیئے گئے تھے۔
ان کوپورانہیں کیاگیا ہے جس کی وجہ سے پو رے ملک میں ڈش ٹی وی اور سی لائن کی ریچارج کاکاروبارزورشورسے جاری ہے جس کے باعث کسٹمرز کیبل کےکنیکشن کٹوارہے ہیں اوراپنے گھروں میں ڈش ٹی وی لگاکراپنی پسندکے انڈین چینلزدیکھ رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم انڈس کیبل آپریٹرز ایسوسیئشن کے پلیٹ فارم سے چیئرمین پیمرا، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف اوردیگراعلیٰ حکمران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھرمیں ڈش ٹی وی اور سی لائن کی غیرقانونی طریقے سے سر عام فروخت اورریچارج بندکرواکہ اس کاروبارمین ملوث افراد کے خلاف ملک گیرکریک ڈاﺅن شروع کیاجائے اورکیبل کے کاروبارکوتباہ ہونے سے بچایاجائے اورکیبل کے کاروبارکو انڈسٹری کادرجہ دیاجائے بصورت دیگر انڈس کیبل آپریٹرز ایسوسئیشن کے جانب سے ملک گیرتحریک چلائی جائےگی اورپورے ملک میں کیبل نیٹ ورک کوبندکیاجائے گا۔۔۔