لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر کی نجی و سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز نے صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمشینز کے قیام کی مخالفت کر دی ، تحفظات سے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کی نجی و سرکاری جامعات کے سربراہوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں صوبوں میں الگ الگ ہائیر ایجوکیشن کمیشنز کے قیام پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
وائس چانسلرز کا کہنا تھا کہ ہر صوبائی سطح پر ہائیر ایجوکیشن کمیشنز کا قیام شعبہ تعلیم کی تباہی کا سبب بنے گا ، اکثریت کا کہنا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن صرف مرکز میں ہونا چاہئے۔