میانوالی (جیوڈیسک) عمران خان پرامید ہیں کہ پورے ملک میں بہت جلد تحریک انصاف کی حکومت آنے والی ہے۔ کہتے ہیں حکمرانوں نے اتنا پیسہ جمع کر لیا کہ اب انہیں موت سے بھی ڈر لگتا ہے۔
انہوں نے میانوالی میں اپنی برادری کو پیار بھری دھمکی بھی لگائی ہے۔ عمران خان میانوالی میں نمل یونیورسٹی کی تقریب میں پہنچے، والدین سے خطاب کیا، بچوں کی بہترین کارکردگی پر اُن کے والدین کو مبارک باد دی۔
عمران خان کی خواہش ہے کہ یونیورسٹی کے باہر موجود یہ اراضی سٹیڈیم کے لئے دے دی جائے۔ اس کے لئے انہوں نے اپنی برادری سے بڑے پیار بھرے انداز میں درخواست کی لیکن بات نہ ماننے پر دھمکی بھی دے ڈالی۔
عمران خان نے ایک بار پھر حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا حکمران پیسہ جمع کرتے ہیں اسی لئے وہ موت سے ڈرتے ہیں۔
کپتان نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ صرف نوکری کے لئے زندہ نہ رہیں اپنے خوابوں کی تکمیل کریں۔ انا پرستی سے دور رہیں کیونکہ “انا” کے بت کو توڑنا ہی سب سے بڑے بت کو توڑنا ہے۔