لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ، تحریک انصاف صرف انٹرنیٹ کی پارٹی بن چکی ہے اس جماعت کو عوامی حمایت حاصل نہیں رہی،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کار ویہ قومی سیاستدان کا نہیں ہے ،ان کے غیر سنجیدہ روئیے کی وجہ سے ان کا تمسخر اڑیا جارہا ہے ، حکومت عوامی حمایت سے قائم ہے عمران کے جلسوں سے کچھ نہیں ہوگا، ملک بھر کے عوام مسلم لیگ ن کی حکومت کے ساتھ ہیں، میڈیا ورلڈ لائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس سیاسی مشیر نہیں وہ مسخروں کی مشاورت سے چل رہے ہیں۔
عمران خان کو سیاسی تربیت کی ضرورت ہے ‘ جب سے عام انتخابات ہوئے ہیں تحریک انصاف دھاندلی دھاندلی کا شور مچا رہی ہے اور آج ان کی دھاندلی کے نام پر دھاندلی تحریک مذاق بن چکی ہے کیونکہ اس میں کسی بھی سطح پر سنجیدگی نظر نہیں آتی صرف ملک میں جمہوریت کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہو رہی ہے عمران خان اور ان کی جماعت ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے، تحریک انصاف کی انتشاری مہم سے ملک میں سرمایہ کاری کا علم متاثرہوگا اور پاکستان کی ترقی میں روکاٹ پیدا ہوگی۔